زمبابوے، پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کی جا رہی ہے، اپوزیشن پارٹی

زمبابوے، پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کی جا رہی ہے، اپوزیشن پارٹی

ہرارے(آئی این پی) زمبابوے کی مرکزی اپوزیشن پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کی جا رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک زمبابوے کی مرکزی اپوزیشن پارٹی نے رواں مہینے کے اختتام پر ہونے والے انتخابات میں حکومت کی جانب سے دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ اپوزیشن جماعت موومنٹ برائے ڈیموکریٹک چینج نے کہا ہے کہ اعلی پولیس اہلکار ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ سیاسی جماعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاک سے ووٹ ڈالنا رجسٹرڈ ووٹرز کا دستوری حق ہے اور پولیس کے اعلی اہلکار اپنے ماتحتوں پر اپنا اثر ڈال کر ان کی رائے تبدیل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ زمبابوے میں پارلیمانی اور صدارتی الیکشن تیس جولائی کو ہوں گے۔

مزید : عالمی منظر