امریکی انتخابات میں مداخلت ، 12روسی فوجی اہلکاروں پر فردم جرم عائد

امریکی انتخابات میں مداخلت ، 12روسی فوجی اہلکاروں پر فردم جرم عائد

واشنگٹن (آ ن لائن )امریکی وفاقی جیوری نے 2016ء کے صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹ انتخابی کمپیوٹروں کو ہیک کرنے کی سازش میں 12 روسی فوجی اہلکاروں کیخلاف فرد جرم عائد کر دی ہے،جس کی بنیاد روسی مداخلت سے متعلق خصوصی کونسل کی تفتیش میں سامنے آنے والے تازہ الزامات ہیں۔ہفتہ کو امریکی وفاقی جیوری کی جانب سے جاری کردہ 29صفحات پر مشتمل دستاویز میں الزام لگایا گیا کہ روسی کارندوں نے 2016ء کے انتخابات میں 2طرح سے مداخلت کی،جن میں کلنٹن کی صدارتی انتخابی مہم سے وابستہ رضاکاروں اور ملازمین کے اِی میل اکاؤنٹس،جن میں چئرمین بھی شامل ہیں،کو ہیک کرنا اور مواد کو عام پبلک میں افشاں کرنا شامل تھا،روس کی مداخلت کے معاملے پر سینٹ پیٹرز کے ایک فارم میں قائم ’انٹرنیٹ رسرچ ایجنسی‘ کے سماجی میڈیا پر اثر و رسوخ کا نمایاں فائدہ اٹھایا گیا۔فروری میں،ایک گرینڈ جیوری نے اس ادارے کے ملازمین اور مالیاتی پشت پناہی والی کمپنی کے 12 اہلکاروں پر فرد جرم عائد کی تھی۔اسپیشل کونسل، رابرٹ موئلر اور معاون اٹارنی جنرل راڈ روزنسٹائن نے تازہ الزامات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر