ماسکو، نائجیرین افراد کا سفارتخانے کے باہر دھرنا، وطن واپسی کا مطالبہ

ماسکو، نائجیرین افراد کا سفارتخانے کے باہر دھرنا، وطن واپسی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(آئی این پی)ماسکو میں60 نائجیرین افراد نے امداد اور وطن واپسی کے لئے اپنے سفارت خانے کے باہر دھرنا دے رکھا ہے، ویزا پالیسی میں نقائص کی وجہ سے ان افراد کو انسانی اسمگلروں نے پیسے لیکر فروخت کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں نائجیریا کے سفارت خانے کے باہر تقریبا ساٹھ افراد نے اپنی حکومت سے امداد اور وطن واپسی کے لیے دھرنا دے رکھا ہے۔ ان افراد کے مطابق انہیں انسانی اسمگلروں نے فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران روس پہنچایا تھا۔ انسانی اسمگلروں کے خلاف سرگرم ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ویزا پالیسی میں نقائص کی وجہ سے ان افراد کو انسانی اسمگلروں نے پیسے لیکر فروخت کیا ہے۔
اور انہیں روس میں ملازمتیں دینے کا وعدہ بھی دیا گیا تھا۔ نائجیریا کے روس میں متعین سفیر نے کہا کہ متاثرہ افراد کو خوراک فراہم کی جا رہی اور ان کی واپسی کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -