پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل ، سینکڑوں اساتذہ فارغ ، متاثرین سراپا احتجاج

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل ، سینکڑوں اساتذہ فارغ ، متاثرین سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورو نیوز ) 16 سال سے زائد خدمات سرانجام دینے کے باوجود پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل نے ملازمین کو مستقل کرنے کے بجائے نوکریوں سے فارغ کرکے بیروز گار کردیا ، پنجاب بھرمیں سینکڑوں ملازمین بیروزگارہوگئے۔چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل فیصل اعجاز کے ظالمانہ فیصلہ کے خلاف وی ٹی آئی کے اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیل کے مطابق پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل میں عرصہ دراز سے طلباء و طالبات کو فنی ، تعلیمی(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

و دیگر علوم سے آراستہ کرنے والے پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو بلاجواز نوکریوں سے فارغ کردیا گیا جبکہ پنجاب بھر میں قائم ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کی برانچز میں باقاعدہ سیٹیں موجود ہیں مگر انتظامیہ نے انہیں نوکریوں سے برخاست کرکے غیر تجربہ کار بھرتیوں کا عمل شروع کردیا جس کے باعث پنجاب بھر میں کام کرنے والے ہزاروں انسٹرکٹرز ،لیب اسسٹنٹس بیروز گار ہوچکے ہیں اور نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی ہے ۔ درجن بھر سے زیادہ انسٹرکٹرز اور لیب اسسٹنٹس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ شعبہ جات میں سیٹیں موجود ہونے کے باوجود ہمیں فارغ کرکے نیا سٹاف بھر تی کرنا پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور اعلیٰ حکام کی ہمارے ساتھ سخت زیادتی ہے ہم سالہاسال سے نوکریاں کررہے ہیں جس کے نتیجہ ہمیں بلا جواز اور اخلاقیات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوکریوں سے برخاست کرکے ہمیں بیروزگار کردیا گیا ۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وی ٹی آئی سے فارغ ہونے ہزاروں اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ۔نوکریوں سے برخاست ہونے اساتذہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ نیا سٹاف بھرتی کرنے کی بجائے تجربہ کار سٹاف کو سان کی ڈیوٹیوں پر بحال کیا جائے اور چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے چیئرمین فیصل اعجاز سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمیں بیروز گار کرکے خودکشیاں کرنے پر مجبور نہ کریں اور اپنے فیصلہ کو منسوخ کریں ۔
سراپا احتجاج