آب آفتاب خان کھچی کا این اے 164سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

آب آفتاب خان کھچی کا این اے 164سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

میلسی(نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی درخواست پر سابق ایم این اے اور تحریک انصاف کے رہنما آفتاب خان کھچی نے وہاڑی کے حلقہ این اے 164سے الیکشن نہ لڑ نے کا فیصلہ کر لیا پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے ضلع بھر کے تمام امیدواروں کی(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

حما یت کا اعلان کر دیاہے۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے ٹکٹ ہو لڈر این اے 165بیر سٹر اورنگ زیب خان کھچی اور پی پی 236 کے ٹکٹ ہو لڈر محمد جہانزیب خان کھچی کے ہمراہ سابق ایم این اے اور این اے 164سے امیدوار قومی اسمبلی آفتاب خان کھچی نے بتایا کہ بوریوالہ آمد کے موقع پر عمران خان نے اپنے خصوصی طیارے میں پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کی موجودگی میں ملاقات کی اور حلقہ این اے 164کے سیاسی حالات کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر پارٹی کے چیئر مین عمران خان نے آفتاب خان کھچی ان کے والد سابق ضلع ناظم ممتاز خان کھچی کی پارٹی کے لیے گذشتہ سات سالہ خد مات کو سراہا اور کہا کہ این اے 164کے پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے آپ سے زیادتی ہو ئی ہے تاہم پارٹی قیادت اور پارلیمانی بورڈ نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے ساتھ ہو نے والے معاہدہ کے تحت مجبوری کے عالم میں اس حلقے کا ٹکٹ جاری کیا تاہم آپ پارٹی سے اپنی وابستگی بر قرار رکھیں پارٹی آنے والے دنوں میں آپ کی سات سالہ پارٹی اور حلقہ کے حوالے سے خدمات کے اعتراف میں اس فیصلے کے ذریعے ہو نے والی زیادتی کا بھر پورازالہ کر ے گی آفتاب خان کھچی نے کہا کہ انھوں نے پارٹی چیئر مین کے بھر پور اصرار پر پارٹی سے وابستگی بر قرار رکھتے ہو ئے این اے 164سے الیکشن نہ لڑ نے کا فیصلہ کیا ہے اور انشااللہ ہمارا خاندان تحریک انصاف کا ساتھ دیتے ہو ئے ضلع بھر کے تمام پارٹی امیدواروں کی حمایت کر ے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر