ڈیرہ ، جمیعت علمائے اسلام (ف) کا متعدد حلقوں میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان

ڈیرہ ، جمیعت علمائے اسلام (ف) کا متعدد حلقوں میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان

ڈیرہ غازی خاں(بیورو رپورٹ)جمعیت علمائے اسلام(ف) نے ڈیرہ غازی خاں کے متعدد حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا سینئر نائب امیر پنجاب مولانا محمد اقبال رشید کی قیادت میں نو رکنی وفد نے سردار اویس احمد خاں لغاری سے ملاقات کی اور علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام(ف)نے ڈیرہ غازی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

خاں کے حلقہ قومی اسمبلی این اے 191 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار اویس احمد خاں لغاری اور این اے 192 میں میاں شہباز شریف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ مسلم لیگ ن کے صوبائی اسمبلی کے امیدواران سردار محمود قادر خاں لغاری اور سردار محمد احمد خاں لغاری کی بھی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا وفد سے گفتگو کرتے ھوے سردار اویس احمد خاں لغاری نے مولانا فضل الرحمن اور جے یو آء ف کا شکریہ ادا کرتے ھوے کہا کہ آج وطن عزیز کو اندرونی و بیرونی طور پر کئی چیلنجوں کا سامنا ھے محب وطن اور اسلام دوست قوتوں کا اتحاد اور باہمی اتفاق وقت کی اھم ضرورت ھے آج ھونے والا یہ اتفاق و اتحاد انشا ء اللہ مستقبل میں بھی نہ صرف قائم رھے گا بلکہ یہ ملکی سطح تک وسیع ھو گا۔مولانا محمد اقبال رشید نے کہا کہ جمعیت کے تمام کارکن مسلم لیگ ن کے ان امیدواروں کی کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے وفد میں ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری مولانا عبدالعزیز ناصر امیر تحصیل ڈی جی خاں مولانا ملک فیض محمد ماڑھا جنرل سیکریٹری مفتی عبدالغفور سیفی امیر تحصیل کوٹ چھٹہ مولانا محمد حسین سرور امیر ڈی جی خاں سٹی ڈاکٹر محمد یونس راج امیر معموری مفتی عبدلغفار اور ڈاکٹر حسین احمد شامل تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر