تحریک انصاف کی رہنما آسیہ کا مل (ن) لیگ میں شامل

تحریک انصاف کی رہنما آسیہ کا مل (ن) لیگ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما محترمہ آسیہ کامل نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کردیاہے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیروامیدواراین اے 170 بلیغ الرحمان‘ امیدوارپی پی 246 ڈاکٹرراناطارق ‘ڈاکٹرمدحت کامل‘ ودیگراہلیان علاقہ بھی موجودتھے تفصیل (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ایگزیکٹوکونسل وومین ونگ کی ممبر‘ وڈپٹی کوارڈینیٹر ساوتھ پنجاب وویمن ونگ پاکستان تحریک انصاف آسیہ کامل نے اپنی رہائشگاہ پر تقریب کے دوران مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ میں نے پاکستان تحریک انصاف میں نظریاتی طورپر شمولیت کی تھی مگراب پی ٹی آئی میں نظریہ نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے قربانی دینے والے اورنظریاتی پی ٹی آئی ورکرز کو پیچھے دھکیل دیاگیاہے اوردیگرجماعتوں کے لوگوں کوآگے لے آئیں ہیں اس لئے میں 10 سالہ پی ٹی آئی کی رفاقت کوچھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کرتی ہوں اس موقع پر بلیغ الرحمان سابق وفاقی وزیر وامیدواراین اے 170 نے انہیں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباداورخوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ میں بحیثیت ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن محترمہ آسیہ کامل کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتاہوں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن نظریاتی سیاسی جماعت ہے جہاں کارکنان اور قائدین کوبرابر عزت اورقدرکی نگاہ سے دیکھتاجاتاہے مجھے امیدہے کہ محترمہ آسیہ کامل مسلم لیگ ن کیلئے اثاثہ ثابت ہوگی اورہم مل جل کر ملک وقوم کے لئے کام کریں گے اس موقع پر پی پی 246 سے امیدوار ڈاکٹرراناطارق نے محترمہ آسیہ کامل کومسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباددی اور اپنے مکمل تعاون کی انہیں یقین دہانی کرائی ہے۔
آسیہ کامل