جلہ جیم: (ن) لیگ اور منیس گروپ کو بائے بائے‘ ارائیں برادری پی ٹی آئی میں شامل

جلہ جیم: (ن) لیگ اور منیس گروپ کو بائے بائے‘ ارائیں برادری پی ٹی آئی میں شامل

میلسی(نمائندہ پاکستان)جلہ جیم میں مسلم لیگ (ن) اور منیس گروپ کے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

اہم ساتھی سابق امیدوار چیئرمین میاں محبوب احمد ارائیں کی قیادت میں ارائیں برادری اور ہزاروں افراد نے مسلم لیگ منیس گروپ کو خیر باد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا پریس کانفرنس میں میاں محبوب احمد ارائیں نے اپنے صاحبزادوں میاں توقیر عالم ارائیں ،میاں توصیف عالم ارائیں مسلم لیگ (ن) کے یوسی جلہ جیم کے کونسلرز حاجی محمد صدیق، محمد رفیق جتالہ، میاں محمد زوہیب، میاں محمد وقاص ، میاں محمد اویس، خالد محمود مدنی میانہ ، ارشاد عزیز میانہ، حاجی ظہور حسین میانہ ، میاں محمد اقبال ڈھورے والا ، میاں محمد اسحاق، میاں محمد امین، میاں اعجاز احمد، میاں محمد زاہد، محمد حنیف، میاں ظفر، حاجی محمد امین موچی، راناسلیم جاوید، میاں فہیم نواز اور میاں نعیم نواز سمیت ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں غیر مشروط شمولیت اور بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی اور محمد جہانزیب خان کھچی کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں جلہ جیم کو ترقیاتی منصوبے دینے کے نام پر سابق ایم این اے نے ووت بٹورے لیکن جلہ جیم کے مسائل جوں کے توں ہیں اور جلہ جیم کی عوام کو سوائے مایوسیوں کے کچھ نہیں ملا 25جولائی کو انشاء اللہ جلہ جیم سے تحریک انصاف کے دونوں بھائیوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اس موقع پر بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی اور محمد جہانزیب خان کھچی نے میاں محبوب احمد ارائیں کی سربراہی میں جلہ جیم کی اکثریتی برادریوں اور ان کے ہزاروں ساتھیوں کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کا بھرپور خیر مقدم کیا اور کہا کہ ان کے اس فیصلے سے انشاء اللہ کامیابی یقینی ہو گئی ہے۔

بائے بائے

B

مزید : ملتان صفحہ آخر