خالد خاکوانی کی ایک اور پریس کانفرنس پی ٹی آئی میں شامل مافیا کیخلاف جہاد کا اعلان

خالد خاکوانی کی ایک اور پریس کانفرنس پی ٹی آئی میں شامل مافیا کیخلاف جہاد کا ...

ملتان ( نیوز رپورٹر)این اے 155کے امیدوار و تحریک انصاف کے سابق سٹی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

ملتان میں ٹکٹوں کی تقسیم میں پیسے کی سیاست ہو ئی ہے ہم حیران ہیں کہ الیکشن کمیشن کی آنکھیں کیوں بند ہیں میں نے اسی لئے پی ٹی آئی میں شامل کرپٹ مافیا کے خلاف اعلان جہاد کیا ہے اور پارٹی کی صدارت اور بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے پیپلز پارٹی میرا گھر ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے گھر میں واپس آ گیا ہوں آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی عمران خان نے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرکے پارٹی منشور اور قوائد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا جس میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ملتان شہر کی سٹی صدر عابد ہ بخاری، سینئر رہنما سید عارف شاہ، صبغت اللہ خان، ڈپٹی مشتاق انصاری، قیوم خان، شیخ محمد حنیف، اظہر شاہ، سلیمان راجپوت، عاشق حسین میتلا بھی موجود تھے ڈاکٹر خالد خاکوانی نے مزید کہا کہ عمران خان نے متعدد بار یہ کہا تھا کہ میں اپنے منشور اور نظریات سے ہٹ کرکوئی کام نہیں کروں گا مگر انہوں نے بعد میں روایتی سیاست کو اپنا کر منشور سے انحراف کیا اور ایسے افراد کو شامل کیا ہے جس پر وہ پہلے تنقید کرتے تھے پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم ہوئی پارٹی منشور ،نظریات کو پس پشت ڈال کر گروپنگ کا سہارا لیا گیا ڈاکٹر خالد خاکوانی نے کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مجھے دھوکے میں رکھا اور نہ تو 2013میں ٹکٹ دیا نہ ہی ضمنی الیکشن میں اور اب 2018میں وعدے کے باوجود ٹکٹ نہیں دیا اور میری بجائے ایک کرپٹ شخص کو ٹکٹ دیا گیا۔

خالد خاکوانی

مزید : ملتان صفحہ آخر