مسلم لیگ نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا: ریاض حسین پیرزادہ

مسلم لیگ نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا: ریاض حسین پیرزادہ

بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

کہ انہوں نے علاقہ کی تعمیر وترقی کو ہمیشہ اپنا مطمع نظر بنایا اور تھانے کچہری کی سیاست کی بجائے عوامی خدمت ان کے پیش نظر رہی۔ وہ گذشتہ روز عباس نگر میں بھٹی برادری، بھٹی ویلفیئر اتحاد، بھٹہ برادری، داؤد پوترگان جبلہ اور جوئیہ برادران کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حاصل پور تک دو رویہ سڑک کی تعمیر مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے ۔ حاصل پور اور اس کے نواحی علاقوں میں سوئی گیس فراہم کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا۔آئندہ انتخابات میں کامیاب ہو کر وہ علاقہ کی تعمیر وترقی کا عمل جاری رکھیں گے۔ امیدوار صوبائی اسمبلی میاں کاظم پیرزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاض پیرزادہ کی قیادت میں ان کے گروپ نے علاقہ کی ترقی اور عوام کی بہبود کے لئے بھرپور کاوشیں کیں اور آئندہ بھی ہم عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ اس موقع پر صدر بھٹی برادری مشتاق ا حمد بھٹی ‘ وائس چیئرمین بھٹی ویلفیئر اتحاد ریاض بھٹی، سابق کونسل نذیر احمد بھٹی، جاوید جوئیہ، میاں ارشد جبلہ، نمبردار ممتاز خان اور الطاف بھٹی نے اپنی برادریوں کی طرف سے ریاض پیرزادہ اور کاظم پیرزادہ کی حمایت کا اعلان کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر