حاصل پور میں سیاسی سرگرمیاں تیز‘(ن) لیگ کے گڑھ میں پی ٹی آئی کا بڑا جلسہ
حاصل پور(نمائندہ خصوصی)حاصل پور میں سیاسی سر گر میاں پورے عروج(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )
پر پہنچ گئیں۔سابق وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ۔سابق ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ۔چوہدری نعیم الدین وڑائچ سمیت دیگر امیدوار جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔سابق کو نسلر خادم حسین گل اپنے کو نسلر بیٹے اور ساتھیوں سمیت ن لیگ چھوڑ کر چیمہ گروپ میں شا مل ہو گئے۔سابق یو نین ناظم اکرام الحق غازی۔سابق کو نسلر حاجی رشید احمد ساہی۔محمد فیصل بھٹی بھی ن لیگ چھوڑ کر چوہدری نعیم الدین وڑائچ کے ساتھ شا مل ہو گئے ہیں۔سابق ناظم اکرام الحق غازی نے ن لیگ کے گٹرھ میں تحریک انصاف کا پہلی بار نواحی گاوں 189مراد میں بڑا اجتماع منعقد کروا دیاہے۔مسلم لیگ ن۔مسلم لیگ ق۔تحریک انصاف۔لبیک یا رسول اللہ۔جماعت اسلامی اور پیپلز پار ٹی کے امیدوار عوامی رابط مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس بار سخت سیاسی مقا بلے متوقع ہیں۔جبکہ حاصل پور میں ابھی تک سیاسی گہما گہمی نظر نہ آ رہی ہے۔