نعیم خان بھابھہ‘ رانا فخراسلام کی شاپ ٹو شاپ کمپین شروع‘ تاجروں کی طرف سے حمایت کا اعلان

نعیم خان بھابھہ‘ رانا فخراسلام کی شاپ ٹو شاپ کمپین شروع‘ تاجروں کی طرف سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی)امیدوار قومی اسمبلی این اے 164نعیم(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

خان بھا بھہ نے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 234رانا فخر السلام کے ساتھ ملکر شاپ ٹو شاپ کمپین شروع کردی ، اس موقع پر نعیم خان بھا بھہ اور رانا فخر السلام نے تاجروں شہریوں اور معز زین سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ عوام تمام سیاسی جماعتوں سے تنگ آچکی ہے اس لیے ہمارے پینل نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور انتخابی نشان "گھڑا"پر عوام 25جولائی کو مہر لگا کر کا میابی سے ہمکنار کریں، انشاء اللہ منتخب ہوکر حلقہ کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے انہوں نے کہاکہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تاجر برادری ہمارے پینل کو ووٹ دیں انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا ئیں گے۔ اس موقع پر نوگیارہ ڈبلوبی ، خانیوال چوک ، پرانا لاری اڈا ، کالج ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بھی انتخابی مہم شروع کردی۔
شاپ ٹو شاپ کمپین