انجینئرنگ کالج کیلئے آج انٹری ٹیسٹ ملتان میں دو سنٹر تیار‘ سکیورٹی انتظامات مکمل

انجینئرنگ کالج کیلئے آج انٹری ٹیسٹ ملتان میں دو سنٹر تیار‘ سکیورٹی انتظامات ...

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے انجینئرنگ کالج میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ آج ہوگا بتایا گیا ہے کہ ملتان میں ٹیسٹ کیلئے دو سنٹر (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

بنائے گئے ہیں ایک سنٹر این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ہے جس میں 13 سو کے قریب طلبا ٹیسٹ دیں گے جبکہ دوسرا سنٹر زکریا یونیورسٹی کا انجینئرنگ کالج بنایا گیاہے جس کے فوکل پرسن انجینئر اخلاق احمد ہیں زکریا یونیورسٹی میں رواں سال انٹری ٹیسٹ میں پانچ ہزار پانچ سو پچپن (5,555)طلباء وطالبات شرکت کریں گے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے طلباؤ طالبات کو ٹیسٹ کے لیے ہارڈ بورڈ ہمراہ لانا ہو گا اور 8بجے تک امتحانی مراکزمیں حاضری یقینی بنائیں۔ جبکہ موبائل فون ساتھ لانے پر پابندی ہو گی جبکہ اس حوالے سے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر