عام انتخابات کے موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بطور سپیشل فورس خدمات لینے کا فیصلہ

عام انتخابات کے موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بطور سپیشل فورس خدمات لینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) نگران حکومت پنجاب نے ضلع بھر میں عام انتخابات کے موقع پر محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بطور سپیشل پولیس(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

فورس استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے ملتان میں الیکشن 2018ء کے دوران خواتین پولنگ اسٹیشنوں و دیگر مقامات پر سکیورٹی کو سخت کرنے کے حوالے سے گورنمنٹ پنجاب کو ایک لیٹر لکھا جس میں محکمہ صحت ملتان کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بطور سپیشل پولیس فورس استعمال کرنے کی تجویز دی جس پر اس تجویز کو منظور کرلیا گیا اور 600لیڈی ہیلتھ ورکرز الیکشن 2018میں اپنے فرائض سرانجام دیں گی جن کو یومیہ 577روپے اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر ملتان نے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے اس مد میں چھ لاکھ 92ہزار چارسو روپے کے فنڈز بھی طلب کرلئے ہیں۔
سپیشل فورس