تحصیل شجاع آباد کو ضلع کا درجہ دلوانے کا تہیہ کر لیا : یوسف رضا گیلانی

تحصیل شجاع آباد کو ضلع کا درجہ دلوانے کا تہیہ کر لیا : یوسف رضا گیلانی

ملتان ( نیوز رپورٹر)سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آنے کے بعد جنوبی پنجاب کو پہلے اجلاس میں الگ صوبہ کی قرارداد منظور کروائی جائے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

گی اور تحصیل شجاع آباد کو ضلع کا درجہ دلواؤں گا ۔ شجاع آباد میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے کا فیصلہ کر چکا ہوں آئندہ باقی تمام زندگی شجاع آباد میں حلقہ انتخاب میں رہنے کا ارادہ ہے اور شجاع آباد میں ذاتی گھر بنانے کے لئے زمین کی خریداری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران گزشتہ روز یونین کونسل کبیر پور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کارنر میٹنگ کے میزبان میاں محمد جاوید ارائیں نے کہا کہ یونین کونسل کبیر پور، دین پور اور بلی والہ کے تمام منتخب چیئرمین سمیت تمام برادریوں میؤ، چوہدری ، مڑل، بخاری، چٹھہ، کلہوڑا، سید، گیلانی، جام، قریشی، بلوچ، بھٹی اور ارائیں برادری نے یوسف رضا گیلانی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی واحد شخصیت ہے جس پر کوئی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا، حلقہ 158 کی خوش قسمتی ہے کہ اتنی بڑی شخصیت ہمارے حصہ میں آئی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں اور زمینداروں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔ کارنر میٹنگ میں میاں احمد نواز ارائیں، میاں اللہ نواز ارائیں، میاں مظہر عباس، گلشن مڑل، میاں گلباز مڑل، میاں اسامہ جاوید ارائیں نے خطاب کیا۔ میاں نعیم عباس مڑل، میاں احسن زوار مڑل، سید علمدار حسین شاہ، میاں فاروق، محبوب خان، چیئرمین یونین کونسل کبیرپور قمر زمان، سید فخر الدین شاہ، چوہدری عیش خان، میاں عمر فاروق ارائیں، میاں احمد شفیع نے شرکت کی اس سے قبل سید یوسف رضا گیلانی کو کبیرپور میاں احمد شفیع کے ڈیرے پر عشائیہ دیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر