نواز ، مریم صفدر کی گرفتاری پر (ن) لیگ ک�آ’’ٹھنڈا‘‘ احتجاج

نواز ، مریم صفدر کی گرفتاری پر (ن) لیگ ک�آ’’ٹھنڈا‘‘ احتجاج

ملتان( سٹی رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں میاں نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری پر لیگی رہنماوں اور کارکنوں کا کوئی بھی احتجاج یا ردعمل سامنے نہیں آیا ،نہ ہی کوئی مزید(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

لائحہ عمل تاحال وضع کیا جاسکا ،محض ن لیگ سٹی شعبہ خواتین کی طرف احتجاجی ریلی اور ینگ ورکرز اتحاد کی جانب سے احتجاجی اجلاس اور احتجاج کے لئے مشاورتی اجلاس کاانعقاد کیا گیا ، ن لیگ کے قائدمیاں نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری پر ضلعی قیادت ، شہری قیادت ، یوتھ ونگ، لائرز ونگ سمیت تمام رہنماوں کی جانب سے کوئی احتجاج یا سرگرمی نہیں کی گئی تاہم شعبہ خواتین ملتان سٹی نے قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی ، گرفتاری کے خلاف نواز شریف زندہ آباد ریلی کا اہتمام عید گاہ چوک کے قریب خانیوال روڈ پر کیاگیا جسکی قیادت سٹی صدر وسابق ایم پی اے سلطانہ شاہین ،سٹی جنرل سیکرٹری شاہین شفیق نے کی اور خواتین کارکنوں نے شرکت کی،جبکہ رات گئے مذمتی اجلاس ینگ ورکرز اتحاد کے زیر اہتمام کیا گیااجلاس کی صدارت صدر ینگ ورکرز اتحاد حامد خان نے کی جسمیں ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میںآئندہ کے لئے بھی احتجاجی لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر