بلدیاتی اداروں میں سربراہان کی جگہ ایڈ منسٹری ٹرز تعینات کرنیکا فیصلہ

بلدیاتی اداروں میں سربراہان کی جگہ ایڈ منسٹری ٹرز تعینات کرنیکا فیصلہ

ملتان، رحیم یار خان (سپیشل رپورٹر، بیورو نیوز) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اجازت سے بلدیاتی اداروں میں سربراہان کی جگہ ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے سیکشن آفیسر ریگولیشن شبیر احمد مغل کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

مطابق میونسپل کارپوریشن ملتان کے ایڈمنسٹریٹر کمشنر ملتان ندیم ارشاد کیانی ،ضلع کونسل ملتان کے ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک اور ضلع ملتان کی یونین کونسلز کے ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک خضر عباس کھاکھی ہوں گے ۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور میں ایڈمنسٹریٹر کمشنر لاہور ڈویڑن، ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر موجود میونسپل کارپوریشن میں ایڈمنسٹریٹر متعلقہ ڈویڑنل کمشنر، میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور گجرات میں ایڈمنسٹریٹر ضلعی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، میونسپل کارپوریشن مری میں ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر مری، ضلعی ہیڈ کوارٹر میں میونسپل کمیٹیز میں یڈمنسٹریٹر متعلقہ ضلعی ایڈیشنل کمشنر ریونیو، میونسپل کمیٹیز ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ میں ایڈ منسٹریٹر متعلقہ تحصیل کا اسسٹنٹ کمشنر، ضلع کونسلز میں متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنرز، یونین کونسلز کا ایڈمنسٹریٹر متعلقہ ضلع کا ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر