بھارتی فوج کا فنڈز کی بچت کیلئے ملک بھر سے کنٹونمنٹ علاقے ختم کرنے پر غور

بھارتی فوج کا فنڈز کی بچت کیلئے ملک بھر سے کنٹونمنٹ علاقے ختم کرنے پر غور

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی فوج فنڈز کی بچت کیلئے کنٹونمنٹ علاقے ختم کرنے پر غور کرنے لگی،بھارت میں اس وقت 62کنٹونمنٹ علاقے ہیں جہاں فوجی اور سویلین شہریوں کی کل آبادی پچاس لاکھ ہے، بھارت میں کنٹونمنٹ علاقوں کی بحالی کا بجٹ اس سال 476کروڑ روپے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج ملک بھر میں پھیلے ہوئے کنٹونمنٹ کے علاقوں کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ فنڈز کی بچت کی جا سکے۔ بھارتی فوج نے وزارت دفاع سے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں کے اندر موجود ملٹری ایریاز کو ملٹری سٹیشن بنایا جا سکتا ہے جبکہ کنٹونمنٹ کے سویلین علاقوں کو مقامی میونسپل حکام کے حوالے کرنے کی تجویز ہے۔واضح رہے برطانوی فوج کے تحت ڈھائی سو سال پہلے ہندوستان بھر میں چھاؤنیاں یا کنٹونمنٹ علاقے قائم کیے گئے تھے۔

بھارت/کنٹونمنٹ بورڈز

مزید : ملتان صفحہ آخر