علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال ، عوامی نمائندگی کا حق اداکیا : ارشد لغاری

علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال ، عوامی نمائندگی کا حق اداکیا : ارشد لغاری

صادق آباد(نمائندہ پاکستان ) ہمیشہ خدمت خلق اور دکھی انسانیت کیلئے کام کیا ہے اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں‘حلقہ این اے180کے عوام کیلئے ہے آج بھی عوام کی عدالت میں سرخرو ہوکر کھڑا ہوں، عوام کو چایئے کہ وہ تعمیر وترقی خوشحالی کے دور کو شروع کرنے کیلئے 25جولائی کو شیر(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

پر مہریں لگائیں ‘ مسلم لیگ(ن)اپنی کارکردگی کی بناء پر الیکشن کامیابی سے حاصل کر ے گی‘برادری ازم کی سیاست کو پروان چڑھانے والے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے ، خدمت کی سیاست میرا طرہ امتیاز ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ومسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ این اے180سردار ارشد خان لغاری نے چک نمبر 156پی میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ جلسہ کے میزبان کاروباری شخصیت قمر سلطان ضیاء تھے ۔ سردار ارشد خان لغاری نے کہاکہ صادق آباد کے عوام کو ہمیشہ تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کیں ، پانی ،بجلی ،گیس سٹرکوں کے جال بچھا کر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے عوامی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے ثابت کیاکہ عوام کے ووٹ ہی سے اقتدار حاصل کیاجاسکتا ہے ۔ کونسلر بلدیہ میاں فرہاد علی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے سردار ارشد خان لغاری صادق آباد کے عوام کاقیمتی اثاثہ ہیں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل ارشد لغاری کا عظیم کا رنامہ ہے عوام انہیں ووٹ دیکر کامیاب کروائیں تاکہ حلقہ میں ترقی کے تسلسل کو جاری رکھاجاسکے ۔ قبل ازیں سردارارشد لغاری کا چک نمبر 156پی پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا ‘ جھومر پارٹی اور رقص کیا گیا‘ ارشد لغاری کو جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا ۔

ارشد لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر