سردار رئیس منیر کا یونین کونسل بھونگ کا دورہ شاندار استقبال‘ ہمیشہ عوام کی خدمت کی آئندہ بھی کسر نہیں چھوڑیں گے: سابق وفاقی وزیر

سردار رئیس منیر کا یونین کونسل بھونگ کا دورہ شاندار استقبال‘ ہمیشہ عوام کی ...

صادق آباد(نمائندہ پاکستان )سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر احمدنے موضع وزیرا حمد آباد یونین کونسل بھونگ کا انتخابی دورہ کیا‘ عوام کی طرف سے سردار رئیس منیر احمد کا جگہ جگہ فقید المثال(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

استقبال ‘ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہاروں سے لاد دیا گیا ‘عوام رئیس منیر احمد زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔ اس موقع پر سردار رئیس منیر احمد نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ان علاقوں میں بجلی، سوئی گیس، واٹر سپلائی ، سیوریج ، سٹرکوں جیسی بنیادی سہولیات مہیا کی گئی ہیں بھونگ کے رئیس خاندان نے ہمیشہ عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ عوام حلقہ این اے 178پر مخدوم مصطفی محمود‘ حلقہ این اے 180پر مخدوم مرتضیٰ محمود اور حلقہ پی پی 265پر رئیس نبیل احمد کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں ‘میں ضمانت دیتا ہوں کہ رئیس نبیل احمد انشاء اﷲ کامیابی حاصل کر کے عوام کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات مہیا کریں گے ۔ اس موقع پر معززین علاقہ نے کہا کہ انکے علاقوں میں گزشتہ دس سالوں سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں انشاء اﷲ وہ رئیس نبیل احمد کو پورے پینل سمیت کامیاب کروائیں گے تاکہ علاقہ میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو سکے ۔ سردار رئیس منیر احمد نے اپنی ذاتی یونین کونسل بھونگ کی بستیوں عبدالواحد دشتی‘ حضور بخش ملک‘ امیر بخش بولی‘ شہباز شیخ‘ امین لٹھانی‘ الہی بخش کوش‘ غوث بخش‘ عمر بخش مزاری‘ غلام نبی کوش‘ جاڑا‘ خان محمد کوش‘ بختاور کوش‘ گاجی کوش‘ اسلم کوش‘ پٹھان کوش‘ راضی کوش ‘ میوہ بکرانی‘ اﷲ وسایا کوش‘ آڈت کوش اور بستی گل بہار کوش کاانتخابی دورہ کر کے عوام کیساتھ ملاقاتیں کیں ۔

رئیس منیر

مزید : ملتان صفحہ آخر