ناز ، زرداری میں کوئی فرق نہیں ، قوم نے چوروں ، لٹیروں کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا : جہانگیر ترین

ناز ، زرداری میں کوئی فرق نہیں ، قوم نے چوروں ، لٹیروں کا ساتھ نہ دینے کا ...

لودھراں (نما ئند ہ پا کستا ن ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کی جانب سے پی ٹی آئی امیدواروں کی انتخابی مہم جاری ہے ۔جہانگیر ترین نے گزشتہ رو ز یونین کونسل قریشی والا ، شیرپور اور چک ہمتہ کا دورہ کیا اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ گزشتہ چالیس سال سے چھوٹا سا مخصوص ٹولہ حکمران بن کر کھارہاہے۔ ان حکمرانوں نے عوام کے ووٹ کی طاقت (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

سے منتخب ہوکر وہ طاقت اپنی ذات کے لئے استعمال کی اور اربوں کی جائیدادیں بنائیں ۔ نوازشریف اور زرداری میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ عمران خان کی جدوجہد سے نوازشریف اپنے انجام کو پہنچا ۔اسکا احتساب ہوا اور آخر وہ جیل میں بند ہوا ۔ ملکی تاریخ میں کسی طاقت ور کا اس طرح احتساب نہیں ہوا یہ سب عمران خان کی جدوجہد کی بدولت ممکن ہوا ۔ اب عوام کویقین ہوچلاہے کہ تبدیلی آگئی ہے ۔ 25جولائی کو عوام بلے پر مہر لگا کر عمران خان کے حق میں فیصلہ سنائیں گے کیونکہ قوم نے فیصلہ کرلیاہے کہ اب چوروں اور لٹیروں کا ساتھ نہیں دینا ۔جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میں سیاست اقتدار کے لئے نہیں کررہابلکہ عوام کے لئے کررہاہوں۔ جب لودھراں سے سیاست کا آغاز کیا تھا تو عوام سے وعدہ کیا تھا کہ تاحیات یہاں کے عوام کی خدمت کروں گا ۔انشاء اللہ اپنا وعدہ بھی پورا کروں گا ۔مجھے جتنی عزت ملی ہے وہ لودھراں کی زرخیز مٹی اور عوام کی وجہ سے ملی ہے۔ اب لودھراں میں تھانہ کچہری،ظلم کی سیاست نہیں بلکہ عوام کی اپنی حکومت ہوگی۔ 25جولائی کو عوامی طاقت سے مخالفین کا ہمیشہ کے لئے لودھراں سے صفایا کردیں گے۔انشاء اللہ پی ٹی آئی کے امیدوار منتخب ہوکر ضلع کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی ذمہ داری نبھائیں گے عوام 25جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگائیں ۔ اس موقع پر یونین کونسل چک ہمتہ سے شہیدکانجو گروپ کے اہم رہنماؤں ڈاکٹر ملازم حسین، وسیم سجاد نقوی ،ڈاکٹر حسنین شاہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی رہنما میاں شفیق ارائیں،احمد خان بلوچ،نواب امان اللہ خان ،نذیر خان بلوچ ود یگر نے بھی خطاب کیا۔

جہانگیر ترین

مزید : ملتان صفحہ آخر