(ن) لیگ جیتے گی ، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے : محمد خان ڈاہا

(ن) لیگ جیتے گی ، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے : محمد خان ڈاہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(بیورونیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق ممبرقومی اسمبلی حلقہ این اے151کے امیدوار محمدخان ڈاہا نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی قیا دت و حکومت کی کارکردگی قوم کے سامنے ہے ملک وقوم کو لوڈشیڈنگ اوردہشتگردی کے اندھیروں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کیا دنیا کا سب سے بڑامعاشی انقلابی منصوبہ سی پیک کو عملی شکل دی اس عظیم منصوبے کی تکمیل کے لیے عوام 25جولائی کو مسلم لیگ(ن) کے حق میں ووٹ ڈالیں اورشیر پر(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

مہر لگا کرتمام سازشوں کوناکام بنادیں ۔وہ گزشتہ روز بختیار ی گارڈن میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ وارڈنمبر37-38،168/10Rکے عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے اسے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے اور علا قے کی تعمیر وترقی اورعوامی مسائل حل کرنے کیلے اپنا کرداراداکریں گے ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی حلقہ206 کے امید وار سابق ممبر پنجاب اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا نے کہاکہ میاں نوازشریف کی اپنی بیٹی کے ساتھ وطن واپسی کااعلان ہی ان کی بے گناہی کا ثبو ت ہے اگر وہ بے گنا ہ نہ ہوتے تو واپس آنے کافیصلہ نہ کرتے کہا کہ مطلوب احمد خان کی قیادت میں علاقے کے عوام نے جس اعتماد کااظہارکیاہے یقین دلاتا ہوں کہ اسے کبھی فراموش نہیں کریں گیا۔احتساب بلاامتیاز ہوناچاہیے ملک بھر میں کسی بھی شہری کے اثاثے اس کی کمائی سے کہیں سے زیادہ ہیں پھر نشا نہ صرف نوازشریف کیوں؟؟۔ سیاستدانوں کو بدنام کرنے او رتمام ملبہ ان پر ڈالنے کی روش تبدیل ہوناچاہیے عدل وانصاف کا تقاضاہے کہ لاڈلوں کے لیے الگ پیمانہ نہیں ہوناچاہیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مطلوب احمد خان نے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل اور بنیادی سہولتوں کے فقدان پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہاکہ جس محبت واعتماد کااظہار علاقے کے عوام نے کیاہے منتخب ہونے کے بعد عوام بھی ان سے یہی توقع رکھتے ہیں۔ تقریب سے راناشفیق، حاکم علی، صدام حسین ، قاری عبدالطیف نے بھی اظہار خیا ل کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری ظفر نے سرانجام دئیے جبکہ جلسے کی صدارت حاجی عرفان احمد خان ڈاہا نے کی۔تقریب میں راجہ ریاض کھوکھر، ارشد اوڈھ،رانا شفیق اپنے اپنے علاقوں سے قافلوں کی شکل میں پہنچے۔تقریب میں علاقے کے کونسلرز چوہدری نذیر احمد کمبوہ،رانامحمدیعقوب، فرخ خان ڈا ہا، چوہدری تسلیم کمبوہ،چوہدری بشارت علی، چوہدری علیم الدین،مہرعرفان بھروانہ، چوہدری مسعود احمد، چوہدری عامر سعید ودیگر معزیزین علا قہ اور عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شر کت کی۔علاقے میں میں میلا کا سماء تھا مسلم لیگ(ن) کے ترانوں سے ماحول کو خوب گرمایا گیا۔حا جی عرفان احمد خان ڈاہا، محمدخان ڈاہا، نشاط احمد خان ڈاہا جب جلسہ گاہ پہنچے تو ان کا گرم جوشی سے استقبال کیاگیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں نے بھنگڑ ے ڈالے۔
محمد خان ڈاہا