احتساب عدالت ملتان کا نجی بینک کے سی ای او حسن رفیق کاجسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم

احتساب عدالت ملتان کا نجی بینک کے سی ای او حسن رفیق کاجسمانی ریمانڈ منظور ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)احتساب عدالت ملتان نے میپکو کے اکاؤنٹس کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

نجی بنک کے سابق سی ای او کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق نجی بنک کے سی ای او احسن رفیق نے میپکو افسران کے سا تھ سازباز کرکے واپڈا کے 200 ملین روپے اپنے بنک میں رکھوائے جو کہ تھرڈ گریڈ بنک ہے اور ایسا کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔نیب ملتان نے اس کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا اور اب ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے برآمدگی ہونا باقی ہے لہذا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر