مزاری بابوں نے اتحاد کر لیا پھر بھی انہیں شکست دوں گا : شیر علی گورچانی

مزاری بابوں نے اتحاد کر لیا پھر بھی انہیں شکست دوں گا : شیر علی گورچانی

جام پور (نمائندہ خصوصی)سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی وامیدوار این اے 193ون پی پی293 سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاہے کہ میرے خوف سے چوٹی ٗ ڈھگو اورروجھان(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

مزاری کے تین بابوں نے اتحاد کرلیاہے میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ تم اگر 30بابے بھی اکٹھے ہوجائیں تب بھی مجھے ہرا نہیں سکتے ‘ میں نے تمہیں عبرتناک شکست نہ دی تو سیاست کو زندگی بھر کیلئے خیر باد کہہ دوں گا۔اگر ان بابوں نے پچاس سالہ دور اقتدار میں عوام اور حلقہ کیلئے کچھ کیا ہوتا تو آج ووٹروں کے پاؤں نہ پکڑنے پڑتے۔ٗ 25جولائی کو تین نسلیں کھانے والے بابوں کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی ۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے اپنے ان خیالات کا اظہار حاجی عبدالباقی خان کاکڑ پٹھان کی جانب سے منعقدہ بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جعفر لغاری اور نصراللہ دریشک کبھی پیپلز پارٹی کا چولا پہن لیتے ہیں تو کبھی آئی جے آئی کا جھنڈا اٹھا لیتے ہیں ٗ کبھی ق لیگ میں پناہ لیتے ہیں تو کبھی ملت پارٹی بنا کر لوگوں کو بے وقوف بنا کر ووٹ لیتے رہے ہیں ٗ ان بابوں کا کوئی سیاسی قبلہ اور دین و ایمان نہیں ہے یہ جس کا اقتدار دیکھتے ہیں اس کی چھتری تلے جمع ہوجاتے ہیں۔ اس موقع پر سردار شیر دل خان گورچانی ٗ سردار شیر افگن خان گورچانی ٗ سردار شیر کوہ خان گورچانی ٗسردار شیر زمان خان گورچانی ٗسردار نذر خان رند ٗ سردار محمد الیاس خان پتافی ٗ قلم جان خان پٹھان ٗ اشرف خان پٹھان ٗ سلیمان خان پٹھان ٗ سردار محمد الیاس خان پتافی ٗ ملک عقیل احمد آرائیں ٗسردار محمد بلال خان لُنڈ ٗ ممتاز خان کانگڑ ٗ ملک کریم نواز آرائیں ٗ میاں ظہور احمد خواجہ ٗ سردار منصور احمد خان مستوئی ایڈووکیٹ ٗ ملک شاہنواز آرائیں اور دیگر بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

شیر علی گورچانی

مزید : ملتان صفحہ آخر