ملتان کی تمام کشمیری برادری پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے کردار ادا کریگی: حفیظ بٹ

ملتان کی تمام کشمیری برادری پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے کردار ...

ملتان (نیوز رپورٹر) آزادکشمیر کے حلقہ ایم اے 38 کے ٹکٹ ہولڈر حفیظ(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

احمد بٹ نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی ملتان کے سٹی صدر ملک نسیم لابر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ملتان کی تمام کشمیری برادری پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری‘ صدر آزادکشمیر چوہدری عبدالرؤف نائب صدر‘ چوہدری پرویزاشرف جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز راٹھور‘ سیکرٹری جنرل پنجاب آزادکشمیر ڈاکٹر احسن مسعود کی موجودگی میں ہوا۔ تمام کشمیری برادری بالخصوص ملتان شہر میں مقیم ہے وہ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے حلقہ 216کے امیدوار ملک شکیل لابر بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں ضیاء الرحمن بٹ‘ تنویر بٹ‘ فاروق بٹ‘ محمد اسلم‘ ٹیپو بٹ‘ بلند رحمت بٹ‘ عامر خان‘ امجد علی بٹ‘ محمد زبیر‘ محمد شعیب‘ ثاقب بٹ‘ شہزادہ بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر ملک نسیم لابر نے کہا کہ بٹ برادری کی جانب سے پیپلزپارٹی امیدواروں کی حمایت سے انکی کامیابی یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خالد خان خاکوانی اور تنویر گیلانی کی کامیابی کیلئے پیپلزپارٹی کے کارکنان پوری صلاحیتیں صرف کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے چیئرمین کی آمد پر ریلی نکالنے کے معاملے میں رکاوٹیں ڈالی ہیں لیکن جیالوں نے ان رکاوٹوں کو ایک ہی ٹھوکر سے ہٹاکر اپنے چیئرمین کا استقبال کیا ہے۔

حفیظ بٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر