مسلم لیگ ن انتظامی بنیادوں پر جنوبی پنجاب صوبہ بنائے گی: مسز شہناز سلیم

مسلم لیگ ن انتظامی بنیادوں پر جنوبی پنجاب صوبہ بنائے گی: مسز شہناز سلیم

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)ڈیرہ غازیخان میں اربوں روپے کے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ترقیاتی کام مسلم لیگ ن کی حکومت نے کرائے ۔صحت تعلیم سمیت عوامی فلاحی منصوبے پایہ تکمیل ہوئے ۔مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کاموں کو کھوسہ سردار اپنے کھاتے میں ڈال کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔حافظ عبدالکریم کی سیاسی پہچان نواز لیگ سے بنی شریف برادران نے انہیں وفاقی وزیر بنایا۔مسلم لیگ ن سے بے وفائی کرکے وہ بھی سیاسی مسافر بن گئے ۔ہمارے ادارے اپنا اپناکام کریں ۔مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ بناکر دہشت گردوں پر سے نظرہٹالی ۔خیبر پختوانخوہ اور بلوچستان میں بڑھتی دہشت گردی پر وہاں کی صوبائی نگران حکومتیں استعفیٰ دیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی سابق ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے خواتین وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مسز شہناز سلیم ملک نے کہا ۔این اے 192کوٹ چھٹہ چوٹی سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی کامیابی میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔انتظامی بنیادوں پر مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب صوبہ بنائے گی ۔صوبہ محاذ کے نام پر شکست خوردہ کٹھ پتیلوں کو عوام مسترد کردینگے ۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن سچائی اور عوامی خدمت کی سیاست کرتی ہے ۔کھوسہ سردار جھوٹ کی سیاست سے گریزاں کریں اور مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کاموں کو اپنے کھاتے میں نہ ڈالیں ۔

مسز شہناز سلیم

مزید : ملتان صفحہ آخر