2بھائیوں سمیت 3افراد ڈوب کر جاں بحق

2بھائیوں سمیت 3افراد ڈوب کر جاں بحق

مظفر گڑھ‘ جھوک اترا‘ گڑھا موڑ (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) سائیکل سوار دو بھائی توازن بگڑنے پر نہر میں جاگرے‘ دریائے سندھ میں ڈوب کر 14سالہ نوجوان چل بسا۔ ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 22سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ اس سلسلے میں مظفرگڑھ سے نامہ نگارکے مطابق (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

نواحی علاقہ دری سیدانوالی کے رہائشی پٹھانے خان بلوچ کے دو بیٹے 15 سالہ مرید اور 13 سالہ نذیر عصر کے وقت سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ تلیری کینال کے پل سے گزرتے ہوئے ان کی سائیکل توازن برقرار نہ رہنے کے باعث نہر میں جاگری۔دونوں بھائی سائیکل سمیت نہر میں گرنے سے ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے نعشیں نکالیں. جن کے جنازے بستی پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔جھوک اترا سے نمائندہ پاکستا ن کے مطابق تھانہ جھوک اترا کی حدود جکھڑ امام شاہ دریائے سندھ کے مقام پر نہاتے ہوئے 14سالہ محمد فہد بھٹہ ولد محمد فیاض بھٹہ تین ہم عمر رشتہ داروں کمال،شیرا،اور محمد ذیشان کے ہمراہ نہاتے ہوئے ڈوب گیا،فہد نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا جس پر ساتھیوں نے اپنی جان بچا کر شور مچا جسے سن کر قریبی آبادی سے لوگوں نے آ کر تلاش جاری کر دی ۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او جھوک اترا،ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ ،و ریسکیو ٹیمیں نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں۔6گھنٹے ریسکیو کرنے کے بعد نعش دریا سے نکال لی گئی۔ گڑھاموڑ سے نمائند ہ پا کستا ن کے مطابق چک نمبر163ڈبلیو بی کا رہائشی چیئر مین یو سی شوکت واہلہ کا22سالہ بیٹا جنید شوکت واہلہ مترو روڈ ٹھینگی موٹر سائیکل پر گھر آ رہا تھا کہ ٹریکٹر سے ٹکرا کر گر گیا اور شدید زخمی ہو گیا جس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان داخل کر دیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔مرحوم کا نماز جنا زہ آج صبح آٹھ بجے ڈیرہ پر ادا کی جائے گی ۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر