مغربی ہواؤں کا نئے سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہونے کاامکان

مغربی ہواؤں کا نئے سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہونے کاامکان

لاہور(کامرس رپورٹر) مون سون کے پیش نظر مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کاامکان ہے۔ جس سے ملک میں بارشوں کا ایک بڑا سلسلہ شروع (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

ہو جائے گا۔ جس سے حبس کی شدت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مران ، کوہاٹ ڈویژن ، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان ، ساہیوال، ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی ہے۔گزشتہ روز ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہا۔آج کشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواوءں و آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شید گرم اور مرطوب رہا۔تاہم کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ38، کوٹلی16، گڑھی دوپٹہ10، مظفرآباد03 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

مغربی ہوائیں

مزید : ملتان صفحہ آخر