جلن سے اعتزاز احسن کی آنکھ میں ککرے پڑگئے ہیں،خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے جلن سے اعتزاز احسن کی آنکھ میں ککرے پڑگئے ہیں، (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
گزشتہ روزپیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اعتراز احسن کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی طرف سے نوازشریف اور مریم نواز کو دھوکہ دینے کے بیان پر سعد رفیق نے ردعمل دیتے ہوئے کہا نوازشریف کے استقبال کیلئے نکلنے والی ریلی میں شر و ع سے آخر تک ساتھ رہا ،ججوں کی بحالی تحریک میں نواز شریف کے سڑکوں پر نہ آنے تک اعتزاز احسن اپنے گھر میں دبکے رہے تھے ۔جب تک نواز شریف سڑکوں پر نہیں آئے اعتزاز احسن اپنے گھر سے باہر نہیں نکلے ۔