سانحہ مستونگ کے مبینہ خود کش حملہ آور کے 2 سہولت کار گرفتار

سانحہ مستونگ کے مبینہ خود کش حملہ آور کے 2 سہولت کار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) سیکیورٹی اداروں نے سانحہ مستونگ کے مبینہ خود کش حملہ آور کے 2 سہولت کار گرفتار کرلئے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے سانحہ مستونگ کے مبینہ خود کش حملہ آور کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔خود کش حملہ آور دھماکے سے 2روز قبل افغانستان سے چاغی پہنچا ،جہاں سہولت کاروں نے اسے اپنے پاس ٹھہرایا ۔ذرائع کے مطابق سراج رئیسانی کے جلسے میں مبینہ دہشت گرد پہلی صف میں بیٹھا تھا ،سہولت کاروں سے اس حوالے تفتیش جاری ہے۔
سہولت کار گرفتار