اکرم خان درانی کے قافلے پر حملے کا مقدمہ درج
بنوں(آئی این پی) بنوں میں گزشتہ روز متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، شہر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں گزشتہ روز متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکے کے بعد شہر میں سیکیورٹی انتہائی سخت ہے، دوسری جانب واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ حوید میں درج کرائے گئے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
مقدمہ درج