دھماکے اغیار کی سازش ، ملک میں فساد پھیلانا اور الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں : عمران خان

دھماکے اغیار کی سازش ، ملک میں فساد پھیلانا اور الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی، اسلام آباد (بیورورپورٹ،سٹاف رپورٹر)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے ملک میں دہشتگردی پھیل رہی ہے ، کچھ لو گ چاہتے ہیں پاکستان میں فساد ہو اور الیکشن میں لوگ نہ نکلیں جبکہ پاکستان میں بیٹھی ہوئی کچھ قوتیں بھی بیرونی قوتوں کا ساتھ د ے رہی ہیں۔ دھماکے کرانے والے پاکستان میں انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں ، مجھے کہا گیا کہ میری جان کوسب سے زیادہ خطرہ ہے، صو ابی، مر د ا ن اور ٹیکسلا کا جلسہ منسوخ کردو، اگر خطرہ ہے توکیا بنی گالہ سے باہرنہ نکلوں؟ہم دھماکوں کے باوجود کوئی جلسہ منسوخ نہیں کرینگے ،بتا ئیں جلسے منسوخ کرنے کا فائدہ کس کوہوگا؟بم دھماکے اغیارکی سازش ہے۔گزشتہ روزعمران خان کا صوابی میں گوہاٹی سٹیڈیم ، این اے 53 بھارہ کہواسلام آبادمیں جلسوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہنا تھا مستونگ میں دہشت گردی پر دل بہت افسردہ ہے ،نواب سراج رئیسانی محب وطن پاکستا نی تھے،بم دھماکوں کی ساز ش ملک سے باہرہوتی ہے،ملک کے اندروالے ساتھ دیتے ہیں،عوام ایسے لوگوں کولیڈرنہ مانیں جن کے اثاثے بیرون ملک پڑے ہیں ، کچھ لوگ چاہتے ہیں پاکستان میں فساد ہوالیکشن میں لوگ نہ نکلیں۔نوازشریف خاندان کابزنس کرپشن تھا ، نواز ، زرد ا ری حکومت میں نااہل لوگوں کواداروں کے اہم عہدوں پرلگایا گیا،زرداری 35 ارب کے منی لانڈرنگ سکینڈل میں ملوث ہیں ، ز رداری بتا ئیں ان کے پاس پیسے کہاں سے آئے؟جبکہ میرا ایک روپیہ پاکستان سے باہرنہیں ، کس نے میاں صاحب کوکہا واپس آجا ؤ ؟ شہبازشریف نے نوازشریف کوکہا و اپس آئیں لاکھوں لوگ استقبال کیلئے نکلیں گے ، نوازشریف شہبازشریف کے کہنے پرواپس آئے ،نو ا ز شریف کے جیل جانے پر شہباز شر یف بہت خوش ہیں لیکن شہبازشریف آپ کیلئے اچھی خبرنہیں کیونکہ 25جولائی کے بعد آپ کوبھی نواز شر یف کیساتھ اڈیالہ جانا ہے۔ الیکشن کے بعد ملک میں ایسی تبدیلی آئیگی کہ ملک میں امیر اور غریب کا فرق ختم ہو جائیگا ،غریبوں کے بچے بھی انہی سکولوں میں پڑھ سکیں گے جہاں امیروں کے بچے پڑھتے ہیں، بھارہ کہو میرا حلقہ ہے ،مجھے یہاں کے مسائل کا ادارک ہے ،الیکشن جیت کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔ کہا تھا نواز شریف کو اڈیالہ جیل پہنچاؤں گا تو پہنچا دیا،پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس میں خواتین کی بہت بڑی تعداد شامل ہے ہم اقتدار میں آکر خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
عمران خان