سانحہ مستونگ کے بعد لاہور کے امیدواروں کو فول پروف سکیورٹی دینے کا حکم

سانحہ مستونگ کے بعد لاہور کے امیدواروں کو فول پروف سکیورٹی دینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) سانحہ مستونگ کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور عابد حسین قریشی کا لاہور کے تمام امیدواروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم، عام انتخابات کے لئے لاہور کے 3787 پولنگ سٹیشنوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس طلب، انتخابات کے حوالے سے تمام ریٹرننگ افسروں نے اپنے حلقوں کے انتظامات مکمل کرلئے۔تفصیلات کے مطابقسانحہ مستونگ کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور عابد حسین قریشی نے لاہور کے تمام امیدواروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیاہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر لاہور نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کو لاہور کے امیدواروں کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ ڈی آر او نے پولیس اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ امیدواروں کی جانب سے سکیورٹی سے متعلق درخواستوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے جبکہ امیدواروں کی ریلیوں اور کارنر میٹنگز کو بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ڈی آر او نے پولیس اہلکاروں کو ہر وقت امیدواروں کی مومنٹ پر نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔پولیس کو ہدایت کی کہ امیدواروں کی کارنر میٹنگز کی آمد سے قبل میٹنگز کے احاطہ کی جامعہ تلاشی لی جائے تاکہ کوئی بھی ناخوش گوار واقع پیش نہ آئے۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے لاہور کے 3787 پولنگ سٹیشنوں کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیاہے۔ الیکشن کمیشن سمیت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر لاہور عابد حسین قریشی نے انتظامات کو حتمی شکل دینی شروع کردی ہے ، ڈی آر او نے لاہور کے 3787 پولنگ سٹیشنوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کل 16 جولائی کو طلب کیا ہے جس میں پولیس افسروں کے ساتھ ساتھ ،حساس اداروں کے افسران بھی شریک ہوں گے ۔پولیس افسران لاہور کے حساس پولنگ سٹیشنوں کے حوالے سے ڈی آر او کو تفصیلی اگاہ کریں گے۔حساس اداروں کے افسران ڈی آر او کو پولنگ سٹیشن کی سیکیورٹی سے متعلق اپنے پلان سے آگاہ کریں گے۔ دریں اثنا انتخابات کے لئے تمام ریٹرننگ افسروں نے اپنے حلقوں کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں،ڈسڑکٹ ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن کوآرڈینیٹر دلدار شاہ کو بیلٹ پیپر وصول کرنے کے لئے مقرر کر دیاہے۔بیلٹ پیپر فوج کی نگرانی میں دلدار شاہ 19جولائی کو الیکشن کمیشن اسلام آباد سے وصول کریں گے ،19جولائی سے 24جولائی تک سیشن کورٹ میں فوج کے جوان بیلٹ پیپروں کی حفاظت پرمامور رہیں گے۔24جولائی کو فوج کی نگرانی میں ریٹرننگ آفیسر ،پریذائیڈنگ افسروں کو یہ بیلٹ پیپرتقسیم کریں گے جو فوج کی نگرانی میں ہی اپنے اپنے پولنگ سٹیشنوں پر لے کر جائیں گے۔
فول پروف سیکیورٹی