دہشتگردی کا خطرہ ، راولپنڈی ، اسلام آباد میں ہائی الرٹ کا رنر میٹنگز کی اطلاع لازم

دہشتگردی کا خطرہ ، راولپنڈی ، اسلام آباد میں ہائی الرٹ کا رنر میٹنگز کی اطلاع ...

اسلام آباد(سید گلزار ساقی سے) بلوچستان اور کے پی کے میں انتخابی مہم کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی کے امیدواروں کو کارنر میٹنگز کرنے کے لیئے بھی متعلقہ تھانوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایات ، سابقہ اہم عہدوں پر رہنے والے امیدواروں کو سیکیورٹی دینے پر غور،دیگر امیدواروں کی درخواستوں پر نظر ثانی کی جائے گی، اسلام آباد میں ہائی الرٹ ، راولپنڈی میں سرچ آپریشن بڑھانے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق کے پی کے اور بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں جہاں سینکڑوں افراد اور اہم سیاسی رہنما موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ان دہشت گردی کے واقعات سے پورے ملک میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے ، سیاسی قائدین کے خاندانوں سمیت دیگر پاکستا نیوں کی ا موات پر پورا ملک سوگوار ہے ادھر دہشت گردی کے واقعات کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ،انتخابی مہم میں حصہ لینے والے مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو ہدایات دی گئیں کہ وہ جلسے جلوسوں اور کارنر میٹنگ کی پیشگی اطلاع کریں تاکہ جہاں پر کارنر میٹنگ اور جلسہ ہو وہاں سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیئے جائیں ، ادھر معلوم ہوا ہے کہ سیاسی جماعتوں سمیت دیگر آزاد امیدواروں جو کہ مختلف حکومتوں میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں اُن کو سیکیورٹی دینے سمیت اُن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیئے بھی سیکیورٹی سخت کی جائے گی ادھر چاروں صوبوں میں امیدواران کی طرف سے سیکیورٹی حصول کیلئے دی جانے والی درخواست پر امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ، ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں انتظامیہ نے ہائی الرٹ جبکہ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سرچ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اسلام آباد میں داخل ہونے والی مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا جا ئے گا، ہوٹلوں،سراؤں اور ہاسٹلز سمیت مشکوک گھروں کی تلاشی لی جائے گی جبکہ سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے ضلع بھر میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے،مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے سمیت ضلع کے داخلی راستوں پر گاڑیوں سمیت مشکوک افراد کی چیکنگ کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں ادھر سی پی او نے ضلع بھر کی پولیس کو چاک و چوبند رہنے کی ہدایات دیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول