زمانے کے اندر بدلے گئے ‘‘الیکشن مہم میں جدت آگئی

زمانے کے اندر بدلے گئے ‘‘الیکشن مہم میں جدت آگئی

کراچی (رپورٹ نعیم الدین) کراچی میں الیکشن مہم زور و شور سے جاری ہے۔ امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں کا دورہ ، ریلیوں میں شامل ہو کر شروع کیا ہے۔ اس مرتبہ الیکشن مہم بالکل نئے انداز سے تمام جدید تقاضوں کو سامنے رکھ کر کی جارہی ہے ، جس میں سوشل میڈیا ، انٹرنیٹ پر فیس بک ، ٹوئٹر کے علاوہ موبائل فون کے پیغامات ، واٹس اپ کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جارہا ہے جبکہ اس مرتبہ ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کی جانب سے الیکٹرک سائن والی گاڑیوں اور ان پر لگے ہوئے بڑے بڑے اسپیکروں پر پارٹی کے نغمے بجائے جارہے ہیں جبکہ اس مرتبہ پینا فلیکس سائین بورڈ اور بڑے بڑے پوسٹر لگائے جارہے ہیں اور جگہ جگہ پارٹیوں کے استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جن پر تمام دن پارٹی کا منشور اور ترانے لگائے جاتے ہیں۔ جبکہ گھروں اور بازاروں پر مختلف پارٹیاں اپنے جھنڈے لگارہی ہیں، جبکہ 25جولائی کو کارکنوں کیلئے خصوصی طور پر کھانے کے انتظامات کیلئے اور ڈیکوریشن تمبو اور قناتوں کے لیے بھی آرڈر دیدیے گئے ہیں، جبکہ دوسری جانب امیدواروں کے بڑے بڑے بینرز والے ٹرک مختلف چوراہوں پر کھڑے کرکے ان پر ریکارڈنگ کی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام توجہ دے سکیں ۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا نے جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی پر اثرات مرتب کیے ہیں ، سیاست کا شعبہ بھی اس کے اثر سے محفوظ نہ رہ سکا۔ اس کا اندازہ اس سے یہ خوبی لگایا جاسکتا ہے کہ آج ملک کی ہر چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کا اپنا سوشل میڈیا سیل موجود ہے جہاں وہ کس بھی پہلوکے حوالے سے بروقت اور براہ راست اپنا موقف عوام تک پہنچادیتے ہیں جو مختلف میڈیا اداروں کی پاس کے باعث ماضی میں ممکن نہیں تھا ۔ سوشل میڈیا آنے والے انتخابات میں اہم اور مؤثر کردار ادا کرے گا۔ 2008 میں پہلی بار انتخابی مہم چلانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا گیا

مزید : کراچی صفحہ اول