خودکش دھماکے کا مقدمہ ولی خان لیویز تھانہ مستونگ میں درج
کوئٹہ(این این آئی )مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں ہونیوالے خودکش دھماکے کا مقدمہ ولی خان لیویز تھانہ مستونگ میں درج کرلیا گیا ،لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں پی بی 35پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج خان رئیسانی کی کارنر میٹنگ میں ہونیوالے خودکش بم دھماکے کا مقدمہ نمبر 16-2018 لیویز تھانہ ولی خان میں لیویز اہلکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ،مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ ،ایکسپلویژو ایکٹ ،قتل اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمہ