شانگلہ ، پیپلز ایس ایف کا طلبا ء سے نامناسب رویہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شانگلہ ، پیپلز ایس ایف کا طلبا ء سے نامناسب رویہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کا احتجاجی مظاہرہ،پشاور یو نیورسٹی کے سیکورٹی انچارج کی طلبہ کے ساتھ نا منا سب رویہ رکھنے اور امتیازی سلوک پراظہار افسوس ،واقعے کو تعلیمی دہشتگردی قرار دے دیا اورگرفتار شدہ طلباء کی فوراً رہائی کا مطالبہ کر دیا ۔پی ایس ایف مظاہرین نے فی الفور سیکورٹی انچارج کی معطلی کا مطا لبہ۔مظاہرین کا گورنر خیبر پختون خواہ انجینئر اقبال ظفر جھگڑہ اور وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی سے فوراً یو نیورسٹی کے سیکورٹی انچارج کے معطلی کا مطالبہ کر دیا ،مظاہرین نے پشاور یونیورسٹی میں طلباء کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے تعلیمی دہش گردی قرار دے دیا ۔مظاہرے کی قیادت پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سرگرم رہنما سیدعاقل شاہ ودیگر کر رہے تھے جس میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کا بینہ اراکین سمیت عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی۔مظاہرین نے پلے کارد اٹھا رکھے تھے جس پر اپنے ساتھی طلباء کی فوری رہائی اور پشاور یو نیورسٹی کے سیکورٹی انچارج کے معطل کی جانے کے نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سرگرم رہنماء نے کہا کہ طلباء کے ساتھ غیرمناسب رویہ اور ان کی گرفتاری جمہوری اقدار کی منافی ہے،طلباء کے ساتھ ایسا رویہ کھلی دہشت گردی ہے،یونیورسٹی انتظامیہ گرفتار شدہ طلباء کی فلفور رہائی اوردوبارہ ایسا واقع کی روک تھام کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔مظاہرین نے پشاور یو نیورسٹی کے سیکورٹی انچارج کی طلبہ کے ساتھ نا منا سب رویہ رکھنے اور امتیازی سلوک پراظہار افسوس کرتے ہوئے شدید نعرہ بازی بھی کی اور اس واقعے کو تعلیمی دہشتگردی قرار دے دیا۔ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن نے گورنر خیبر پختون خواہ انجینئر اقبال ظفر جھگڑہ اور وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی سے گرفتار شدہ طلباء کی فوراً رہائی کا مطالبہ کر دیا ۔ ۔