ٹوپی میں قصائی سرکاری احکامات کی دھجیاں اُڑانے لگے

ٹوپی میں قصائی سرکاری احکامات کی دھجیاں اُڑانے لگے

ٹوپی ( نامہ نگار) ٹوپی میں قصائی سرکاری احکامات کی دھجیاں اُڑانے لگے ھڈی والا گوشت320کی بجائے400روپے میں فروخت کررہی ہیں اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی کاروئی کریں عوامی سماجی حلقے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹوپی میں بیشتر قصائی سرعام سرکاری ریٹ سے تجاوز کرنے میں مصروف عمل ہیں کئی مہینوں سے مسلسل خودساختہ منگائی پیدا کی ہے اور320والا سرکاری نرخ کی بجائے من پسند ریٹ چلارہے ہیں جس کی وجہ سے عام اور غریب لوگوں کی دسترس گوشت کی قوت خرید جواب دے گئی ہے عوامی سماجی حلقوں نے اس پر سخت تشویش کا اظہار کہا ہے اور تحصیل ٹوپی کے اسسٹنٹ کمشنر سے مہنگائی فروشوں کے خلاف کا روائی کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ڈی پی اُو صوابی dsp گدون سرکل سے مطالبہ کیا ہے کہ مین بازار کے کنارے سرعام حلالہ کرنے پر پابندی کی جائے کیونکہ جانوروں کی سڑک کے کنارے پر عوام کو آمدورفت میں اور ساتھ دائیں بائیں موجود دُکانداروں کو بھی دقت کا سامنا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر