الیکشن کمیشن جماعت اسلامی کی دہشت گردی کا نوٹس لے ، حاجی بہادر خان

الیکشن کمیشن جماعت اسلامی کی دہشت گردی کا نوٹس لے ، حاجی بہادر خان

پشاور ( پ ر )عوامی نیشنل پارٹی پی کے16جندول دیر لوئر کے نامزد امیدوار اور سابق ایم پی اے حاجی بہادر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سرعام دہشت گردی پر اتر آئی ہے اور ضابطہ اخلاق کی کھلی ورزی کی جا رہی ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات سراج الحق اور اعزاز الملک نے اپنے درجنوں مسلح ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر پر پتھراؤ کیا اور لوگوں کے منع کرنے پر فائرنگ شروع کر دی جس کے واضح نشانات میرے گھر پر موجود ہیں ، انہوں نے کہا کہ میری غیر موجودگی کی وجہ سے علاقے میں موجود بچوں کی جانب سے بھی جوابی پتھراؤ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ صبح میرے خلاف فائرنگ کا مقدمہ درج کرا دیا ، انہوں نے کہا کہ میں نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ہے اور اپنے گھر پر ہونے والی فائرنگ کا مقدمہ بھی درج کر ا دیا ہے ، حاجی بہادر خان نے کہا کہ دہشت گردی کو فروغ دینے والی جماعت اسلامی اب سر عام اسلحہ کی نمائش کر رہی ہے اور ووٹ کیلئے عوام کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی عروج پر ہے لہٰذا الیکشن کمیشن جماعت اسلامی کی دہشت گردی کا نوٹس لے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر