بلاول زرداری کی موجودگی میں پی پی پی کے صوبائی کنونشن میں کارکنوں کی جانب سے بد نظمی

بلاول زرداری کی موجودگی میں پی پی پی کے صوبائی کنونشن میں کارکنوں کی جانب سے ...

پشاور (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما ء ظاہرعلی شاہ کے گھر میں پی پی پی کے کنونشن میں پارٹی کارکنان کے جانب سے بد نظمی اور پارٹی کے صوبائی صدرہمایوں خان کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی پشاور آمد کے سلسلے میں گزشتہ روز صبح سے پارٹی کے کارکنان صوبائی رہنماء ظاہرعلی شاہ کے گھر کے باہر جمع ہوگئے اور اندر جانے نہیں دیتے تھے ،پارٹی کنونشن شروع ہوا تو پارٹی کے جیالوں کو نظرانداز کرنے پر کنونشن میں بدنظمی شروع کردی گئی ، جیالوں نے ہمایوں خان کے خلاف نعرے بازی کی اور ہال میں ہلہ گلہ دیکھنے کو ملا ، جیالوں کو خاموش کرنے کیلئے پارٹی چیئرمین بلاول کو سٹیج پر آگئے اور کارکنان کو چپ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر