مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کی حمایت کریگی ،راجہ اختر علی

مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کی حمایت کریگی ،راجہ اختر علی

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)مسلم لیگ(ن)کے صوبائی نائب صدر راجہ اخترعلی نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)نےNA38ڈیرہ ون پر مولانافضل الرحمان کی حمایت کافیصلہ کیاہے جب کہ NA37ٹانک اورNA39ڈیرہ ٹوپر مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ ہولڈر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ان ٹکٹ ہولڈروں کے لیے پارٹی قیادت نے اپنی الیکشن مہم شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2018مسلم لیگ (ن)کی فتح کا سال ہے ۔ پارٹی پہلے سے مضبوط ہے ۔ میاں نوازشریف اورمریم نوازشریف کا لندن سے پاکستان آکرگرفتاری دینے کافیصلہ دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر