شانگلہ ، ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شا نگلہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نسیم خان نے پولیس پر حملہ کرنے والے مجرم نظر الاسلام کو دو بارپھانسی کی سزا سمیت چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔مجرم نظر الاسلام نے تھانہ کماچ میں دوران ڈیوٹی بحثیت سپیشل پولیس فورس اپنے ایس ایچ او نور محمد اور اے ایس اے اکبر خان کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔سیشن ڈویژن شانگلہ نے بمقام کیمپ کورٹ مجرم کو سزا سنوائی ۔عدالت نے مجرم کو دوہرے قتل کے مقدمے میں ملزم نظر الاسلام ولد عبد الرؤف سکنہ مارتونگ ضلع شانگلہ کو جرم ثابت ہونے پر دو بار سزائے موت او ر مبلغ چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جبکہ مجرم کو ممنوعہ اسلحہ رکھنے کے پاداشت میں مزید تین سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔ یاد رہے کہ ملزم نے بدوران ڈیوٹی بحثیت کنسٹبل سپشل پولیس فورس تعیناتی کے دوران نورمحمدSHO اور اکبر خان ASI تھانہ کماچ پر فائرنگ کرکے شہید کر دیے تھے جس پر مقدمہ علت نمبر 71 سال 2010 بجرم 302/353 تعزیرات پاکستان اورجرم 13-AO درج رجسٹر ہو چکا تھا۔ دوران سماعت مقدمہ ملزم کی طرف سے شیر محمد ایڈوکیٹ اور استغاثہ کی جانب سے انور علی خان DPP شانگلہ اور بدیع الزمان ایڈوکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔ ۔
Back t