امریکہ کی پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی مذمت

امریکہ کی پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی مذمت

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی مذمت کی گئی ہے۔ ایسے حملے پاکستانی عوام کوجمہوری حقوق سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔ترجمان محکمہ خارجہ ہیتھرناورٹ نے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں جب کہ دھماکوں میں مرنے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گوہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر