کرپٹ حکمرانوں کی گرفتاری ، پاکستانی عوام کی جیت ہے: محمود خان

کرپٹ حکمرانوں کی گرفتاری ، پاکستانی عوام کی جیت ہے: محمود خان

مٹہ سوات(نما ئندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدروپی کے9کے امیدوارمحمود خان،این اے4کے امیدوار مرادسعید خان اور دیگر نے مٹہ سوات بوڈیگرام،مدینہ کالونی میں شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ہوتے ہوئے چوروں ولٹیروں کے خلاف گھیرا تنگ ہوچکا ہے ،بڑے بڑے مگر مچھ پکڑے گئے اورچھوٹے چور بھی بہت جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری قوم کی فتح ہے اگر ان سے لوٹنے والے رقم واپس لئے گئے تو پاکستان کی عوام کو دوسرے ممالک میں روزگار کیلئے نہیں جانا پڑیگا۔محمود خان نے کہا کہ عوام کو اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے کہ وہ 25جولائی کو اپنا قیمتی ووٹ بیٹ کے نشان پر لگائے اور ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات پائے۔صوبائی وزیر محمود خان نے کہاکہ سرخ پوش اور علماء کرام کے نام پر ووٹ لینے بھی عوامی ووٹ لینے مختلف جھوٹے وعدوں کے ساتھ نکل آئے ہیں لیکن میرا یقین ہے کہ عوام ان کو پہلے سے ذیادہ بری طرح شکست دیں گے۔سابق صوبائی وزیر محمود خان نے کہا کہ ہم نے عوام کیلئے اجتماعی کام کئے اسلئے پی کے9میں ہم جہاں بھی جاتے ہیں عوام انتہائی خوشی سے ہمارا استقبال کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بھرپور حوصلہ افزائی پاکستان تحریک انصاف کی جیت کا کھلا مظہر ہے،انشا ء اللہ کامیابی کے بعد جہاں اجتماعی کام رہ گئے ہیں وہ پہلے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے۔ اس موقع پر شامل ہونے والے افراد میں ہما یون خان ،افرین خان ، ودیگر نے اپنے خاندانوں ساتھیوں سمیت باقاعدہ اعلان کیااوردونوں امیدواران کے ساتھ عزم کیا کہ وہ بیٹ کے کامیابی کیلئے گھر گھر کمپین چلاکر بھاری لیڈ سے جیتنے کیلئے اپنے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر