اے این پی نے ہر دور میقں پختون قوم کی بقاء اور حقوق کیلئے آواز اتھائی : محمد اسلام

اے این پی نے ہر دور میقں پختون قوم کی بقاء اور حقوق کیلئے آواز اتھائی : محمد ...

صوابی( بیورورپورٹ) اے این پی ضلع صوابی کے سیکرٹری جنرل اور این اے 18صوابی 1سے امیدوار حاجی محمد اسلام خان ، پی کے 44صوابی2سے امیدوار حاجی گل زمین شاہ ،ضلعی رہنما حاجی ممتاز علی اور صاحب مانیر وال نے گاڑ بانڈہ مانیری بالا میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اے این پی پختو ن قوم کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے جس نے ہر دور میں پختون قوم کی بقاء اور حقوق کے لئے آواز اُٹھائی اور آج بھی پختون قوم کو جو بھی حقوق ملے ہیں یہ اے این پی کے رہنما ؤں کی مرہون منت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن میں وہ لوگ بھی میدان میں ہیں جنہوں نے گذشتہ انتخابات میں پختون قوم کو ورغلانے کے لئے بڑے دعوے اور وعدے کئے لیکن اقتدار میں آکر کچھ بھی نہیں کیا لیکن وہ جان لیں کہ پختون قوم اس دفعہ اپنے اور پرائے میں خوب تمیز کر چکے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ پختون قوم کی ترقی ، بقاء اور امن کے لئے صرف اے این پی اپنی ذمہ داری پوری کر تی ہے ۔تاریخ اس کی گواہ ہے کہ اے این پی کی قیادت نے یہ کر دار ادا کی ہے انہوں نے کہا کہ پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پختون عوام اے این پی کے انتخابی نشان لالٹین کے آگے مہر لگا کر ایک بار پھر پختون دوستی کا ثبوت دینگے#

مزید : پشاورصفحہ آخر