بلاول کا ملاکنڈ پہنچنے پر فقید المثال استقبال ،پھولوں کی پتیاں نچھاور

بلاول کا ملاکنڈ پہنچنے پر فقید المثال استقبال ،پھولوں کی پتیاں نچھاور

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چےئرمین اور حلقہ این اے 8ملاکنڈ سے نامزد اُمیدوار بلاول بھٹو زرداری کی ملاکنڈ پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیااور عظیم الشان ریلی نکالی گئی جبکہ ملاکنڈ کے جیالوں نے اپنے محبوب قائد پر پھول نچاور کئے اور ڈھول کے تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔ بلاول بھٹو زرداری جونہی شیرگڑھ چیک پوسٹ پہنچے تو پہلے سے موجود ہزاروں کی تعداد میں جیالوں نے سابق ایم پی اے اور نامزد اُمیدوار سید محمد علی شاہ باچہ ، ضلعی ناظم و ضلعی صدر سید احمد علی شاہ اور تحصیل ناظم درگئی عبد الرشید بھٹو سمیت دیگر قائدین کی موجودگی میں ان کا استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر کارکنوں کا جوش و جذبہ قابل دید تھا ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھیں اور سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی ۔مرکزی چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بعد میں ایک بڑے جلوس کی شکل میں تحصیل بٹ خیلہ لے جایا گیا جہاں وہ صوبائی صدر اور حلقہ پی کے 18سے نامزد اُمیدوار انجینئر محمد ہمایون خان کے رہائش گاہ ڈھیرئی جولگرام میں جیالوں سے ملاقات اور مختصر خطاب کرینگے ۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملاکنڈ کے حلقہ این اے8سے نامزداُمیدوار ہے جبکہ صوبائی اسمبلی پی کے 19سے سابق ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ اور صوبائی اسمبلی کے نشست پی کے 18پر صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایون خان نامزد اُمیدواران ہیں اور یہ بلاول بھٹو زرداری کا انتخابی مہم کے سلسلے میں ملاکنڈ کا پہلا جلسہ ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر