نوشہرہ سمیت صوبہ بھر میں تحریک انصاف کی شکست یقینی ہے،قیصر خان

نوشہرہ سمیت صوبہ بھر میں تحریک انصاف کی شکست یقینی ہے،قیصر خان

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ممبر ضلع کونسل نوشہرہ قیصر خان آف محب بانڈہ نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں ضلع نوشہرہ سمیت صوبہ بھر میں تحریک انصاف کی شکست یقینی ہے کیونکہ تحریک انصاف کی سابقہ حکومت نے خیبرپختونخوا کا معاشی اور اقتصادی طورپر بیڑا عرق کردیاتھا اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے صوبے کو اربوں روپے کا مقروض اور صوبے کے دارالحکومت کو کنڈرات میں تبدیل کرکے پورے صوبے کا ستیاناس کردیا آنے والا دور اے این پی کا ہے اور ضلع نوشہرہ میں دوقومی اور پانچ صوبائی حلقوں پر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اے این پی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے جس کی واضح دلیل بابڑہ کے شہداء اور بشیر احمدبلور کی شہادت کے بعد گزشتہ دنوں ان کے بیٹے کی شہادت ہے اور اے این پی کے کارکنوں اور رہنماؤں کی ان لازوال قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھاجائے گا اے این پی کے خاتمے کی باتیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اگر ان کو کسی نے زور دار دھمکی بھی دی تو الیکشن لڑنا تو دور وہ گھر سے بھی نہیں نکل سکے گا کیونکہ قربانیں دینا سیاسی خانہ بدوشوں کا نہیں نظریاتی کارکنوں کا کام ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جھوٹے دعوے آئندہ آنے والے انتخابات میں عوام مسترد کردیں گے کیونکہ پانچ سال تک جھوٹ پے جھوٹ بولتا رہا اور ان جھوٹے وعدوں سے راہ عامہ کوگمراہ کرتے رہے اور اب دوبارہ عوام کو سبز باغ دکھاکر گمراہ کرنے کی کوششوں میں لگاہوا ہے عوام باشعور ہیں اب وہ ان کے جھوٹے وعدوں میں نہیں آئیں گے۔

Back t

مزید : پشاورصفحہ آخر