ملاکنڈ میں بلاول کا جلسہ منسوخ ،پی ٹی آئی کارکنان میں خوشی کی لہر

ملاکنڈ میں بلاول کا جلسہ منسوخ ،پی ٹی آئی کارکنان میں خوشی کی لہر

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈمیں بلاول بھٹو زرداری کاجلسہ منسوخ پیپلزپارٹی کے کارکن پریشان جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان میں خوشی کی لہردوڑگئی ۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام ظفرپارک کے مقام پرجلسے کاانعقاد کیاتھا جس میں ہزاروں کے تعدادمیں کارکنوں کی شرکت متوقع تھی مگرسیکورٹی کی بناء پرانہوں نے ظفرپارک میں جلسہ منسوخ کردیاجس کی وجہ سے پارٹی کے کارکن پریشان جبکہ مخالفین میں خوشی کی لہردوڑگئی مخالفین پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارصوبائیا سمبلی شکیل خان ایڈوکیٹ اورامیدوارقومی اسمبلی جنیداکبرخان نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پانچ سال قبل منی لاڑکانہ منی بنی گالہ میں تبدیل ہوچکاہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورایم ایم اے مالاکنڈمیں پی ٹی آئی سے انتہائی خوفزادہ ہے پیپلزپارٹی اورایم ایم اے نے ایمپورٹینڈامیدواروں بلاول بھٹوزرادری اورمولاناگل نصیب خان کویہاں سے کھڑاکردیاہے اس کے باوجودالیکشن میں شکست ان کامقدرہوگاکیونکہ عوام چوروں اورلٹیروں سے تنگ اچکے ہیں انہوں نے کہاکہ ائندہ الیکشن میں اگرتمام پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پرمتحدبھی ہوگی پھربھی پی ٹی آئی کے امیدواروں کے سامنے ریت کی دیوارثابت ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر