پی ٹی آئی نوشہرہ پیرپیائی میں 17جولائی کو بھر پور قوت کا مظاہرہ کرے گی

پی ٹی آئی نوشہرہ پیرپیائی میں 17جولائی کو بھر پور قوت کا مظاہرہ کرے گی

نوشہرہ ( بیورورپورٹ )پاکستان تحریک انصاف نوشہرہ پیرپیائی میں 17جولائی کو بھر پور قوت کا مظاہرہ کریں گی اس جلسے سے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور دیگر پارٹی رہنما خطاب کریں گے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما رضاء سعید بابر ، تحصیل ممبر اقبال اختر ، اور سابق ناظم یونین کونسل پیر پیائی نوید بابر نے مشترکہ طور پر میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 17جولائی 2018کو پیر پیائی میں پاکستان تحریک انصاف کا ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہو رہا ہے اس جلسے کی تمام تیاریاں عروج پر ہے اور یہ جلسہ پیر پیائی اور ضلع نوشہرہ کی تاریخ کا کامیاب ترین جلسہ ہو گا اس جلسہ عام سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک ، این اے 26کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عمران خٹک سمیت تحریک انصاف کے ضلعی ، تحصیل اور مقامی رہنما خطاب کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر