مجلس وحدت المسلمین کی تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

مجلس وحدت المسلمین کی تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ) انجمن صدائے حسین پروآاورمجلس وحدت المسلمین نے تحریک انصاف کے NA39ڈیرہ اسماعیل خان ٹوسے امیدوارمحمدیعقوب شیخ کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ محمدیعقوب شیخ کی الیکشن مہم کے دوران ہماری تنظیمیں محمدیعقوب شیخ کے حق میں ووٹ کا استعمال کرینگی ۔ ان خیالات کااظہار ڈیرہ شہر کے محلہ کڑی علیزئی میں صدرانجمن صدائے حسین پروآسید وسیم ذکی شاہ ،ملک صادق ،محمداسلم اورجنرل سیکرٹری مجلس وحدت المسلمین علامہ غضنفر عباس ودیگرنے پی ٹی آئی کے NA39ڈیرہ ٹوکے امیدوارمحمدیعقوب شیخ کی موجودگی میں کیا۔شرکاء نے کہاکہ خانہ شریف ،گڈی برادری ،جھنڈیر برادری ، عبدالرشید ناظم گرہ سانگھی ، حاجی مورہ ،رکنواورجھوک مکھنہ کی عوام محمدیعقوب شیخ کے انتخابی نشان بلاپر مہرلگائے گی۔ اس موقع پرمحمدیعقوب شیخ نے حمایت کرنے پرانجمن صدائے حسین پروآاورمجلس وحدت المسلمین کا شکریہ اداکیااورکہاکہ انشاء اللہ حمایت کرنے والے دوستوں کے مسائل کوحل کریں گے ۔ ہرشخص کومذہبی آزادی ہے ۔پی ٹی آئی کامنشوربھی یہی ہے کہ امن ہواوربھائی چارے کی فضاء ہونی چاہیے ۔